05:37 , 8 نومبر 2025
Watch Live

اسرائیل کا حماس رہنما محمد سنوار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قانون سازوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں حماس کے موجودہ سربراہ محمد سنوار ایک فوجی کارروائی میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، محمد سنوار، حماس کے سابق اعلیٰ رہنما یحییٰ سنوار کے چھوٹے بھائی تھے، جو گزشتہ برس جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔ ان کی شہادت کے بعد محمد سنوار نے غزہ میں حماس کی قیادت سنبھالی تھی۔

تاہم محمد سنوار کی ہلاکت سے متعلق واقعے کی جگہ، وقت اور تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں، اور اسرائیلی حکام کی جانب سے بھی مکمل تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب حماس نے تاحال محمد سنوار کی شہادت کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اسرائیل نے محمد سنوار کو مارنے کا دعویٰ کیا ہو۔ اس سے قبل کیے گئے تمام دعوے غلط ثابت ہو چکے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION