09:04 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

محکمہ موسمیات کی رمضان سے قبل بڑی پیشگوئی

اسلام آباد: آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوا کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں 25 فروری سے دو مارچ تک شدید بارشوں اور برف باری متوقع ہے۔

کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارش اور برفباری ہوگی۔ خیبر پختونخوا میں 24 فروری سے 1 مارچ تک بارش اور گرج چمک کے ساتھ بالائی علاقوں میں برفباری ہوگی۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 25 فروری سے 1 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک کوئٹہ، زیارت، اور قریبی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ سندھ میں 25 سے 26 فروری تک لاڑکانہ، سکھر اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بارشوں کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خطرہ ہے۔ خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈ کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION