10:12 , 16 اکتوبر 2025
Watch Live

مراکش کے بادشاہ نے عوام سے عید پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کر دی

رباط: عیدالاضحیٰ کی آمد پر مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ ملک کو درپیش معاشی، موسمیاتی اور زرعی بحران سے نمٹا جا سکے۔

وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق نے شاہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں شدید خشک سالی اور مہنگائی کے باعث مویشیوں کی تعداد کم ہو چکی ہے، افزائش نسل کو خطرہ لاحق ہے، اور عوام بالخصوص تنخواہ دار طبقہ مزید مالی دباؤ برداشت نہیں کر سکتا۔

شاہ محمد ششم نے کہا کہ قربانی سنت موکدہ ضرور ہے، مگر اسلام میں ایسے حالات میں نرمی کی اجازت ہے۔

بادشاہ نے خود صرف 2 بھیڑیں قربان کرنے کا اعلان کیا، جو علامتی طور پر سنت کی ادائیگی کا اظہار ہے۔

شاہی اپیل کے بعد ملک بھر کی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور غائب ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں کو لوگوں کے گھروں سے جانور ضبط کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جس پر عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION