11:20 , 27 جولائی 2025
Watch Live

مرغوں کی لڑائی پر 5 سال قید اور 7 کروڑ روپے جرمانہ!

مرغوں کی لڑائی پر 5 سال قید اور 7 کروڑ روپے جرمانہ!

ایک امریکی شخص نے ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں ظالمانہ مرغوں کی لڑائی (کاک فائیٹنگ) منعقد کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ہے۔ اونیل وازکیز لوزادا نے 2021 اور 2022 میں خونی لڑائیوں کا انعقاد اور سرپرستی کرنے کا اقرار کیا۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یہ محض دیہی کھیل نہیں تھے، بلکہ ان مرغوں کو تیز دھار دھات کے بلیڈز باندھ کر لڑوایا جاتا تھا، یہاں تک کہ وہ مر جائیں۔

مرغوں کی لڑائی کو امریکہ بھر میں ایک ظالمانہ اور پرتشدد عمل سمجھتے ہوئے مکمل طور پر غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ یہ ایک سنگین وفاقی جرم ہے۔

لوزادا کو اب 5 سال قید اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریباً 7 کروڑ پاکستانی روپے) تک جرمانے کی سزا کا سامنا ہے۔ ان کی سزا کا اعلان 29 جولائی کو کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION