مریم نفیس کے شوہر بشریٰ انصاری کی بیٹی کے شوہر تھے؟بڑا دعویٰ!

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی میرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ میرا انصاری کے پہلے شوہر نے معروف اداکارہ مریم نفیس سے شادی کر لی ہے۔
یہ تصاویر ایک پرانی پوسٹ سے لیکر وائرل ہوئیں جو سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر چار ماہ قبل شیئر کی گئی تھی۔ ان تصاویر کو دیکھتے ہوئے بعض صارفین نے دعویٰ کیا کہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد وہی شخص ہیں جو میرا انصاری کے پہلے شوہر تھے۔

اس دعوے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ امان احمد، بشریٰ انصاری کے سابق داماد کے بھائی یا کزن ہو سکتے ہیں۔ تصاویر میں دکھائے جانے والے دلہے کا چہرہ مریم نفیس کے شوہر امان احمد سے ملتا جلتا نظر آ رہا ہے، جس کی وجہ سے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

میرا انصاری کی پہلی شادی کی تصاویر 2013 میں شائع کی گئی تھیں، جن میں بشریٰ انصاری، ان کے پہلے شوہر اقبال انصاری اور دیگر شوبز شخصیات بھی موجود ہیں۔ تاہم، ان تصاویر میں اس وقت کے دلہے کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں، اور نہ ہی ان کی شادی سے متعلق معلومات شیئر کی گئی تھیں۔
حال ہی میں یہ تصاویر دوبارہ وائرل ہونے کے بعد، سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میرا انصاری کے پہلے شوہر اب مریم نفیس کے شوہر ہیں، لیکن اس حوالے سے ابھی تک دونوں جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ میرا انصاری نے نومبر 2020 میں نیویارک میں اپنی دوسری شادی کی تھی اور انہیں پہلی شادی سے دو بچے بھی ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔













