10:39 , 7 نومبر 2025
Watch Live

جناح انسٹیٹیوٹ کا نام مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رکھ دیا گیا

لاہور: پنجاب حکومت نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کر کے اسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ ادارے کا نیا نام "مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز” رکھا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق، ہسپتال کو جناح ہسپتال سے علیحدہ کر کے ایک خودمختار ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ اسے الگ شناخت دی جا سکے۔

یاد رہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا آغاز 4 سال قبل سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں "جناح ٹراما سینٹر” کے طور پر ہوا تھا، جسے بعد میں نگران حکومت نے امراض قلب کے ہسپتال میں تبدیل کر دیا اور نام "جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی” رکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION