01:18 , 8 نومبر 2025
Watch Live

مسجد نبویؐ میں سمارٹ معاون ایپ کا آغاز، حجاج کی سہولت میں اہم پیشرفت

مسجد نبویؐ

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں عازمینِ حج کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ’سمارٹ معاون‘ ایپ لانچ کا آغاز۔

حرمین شریفین کے ادارے نے مسجد نبویؐ میں عازمینِ حج کی رہنمائی اور سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید ’سمارٹ معاون‘ ایپ متعارف کرا دی ہے۔ اس ایپ کا باضابطہ افتتاح دینی امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کیا۔

تقریب کے موقع پر امام و خطیب مسجد نبویؐ اور اثرا پروگرام کے نگران، شیخ ڈاکٹر عبدالباری بن عواض الثبیتی بھی موجود تھے۔ اس نئی ایپ کے ذریعے عازمین مختلف زبانوں میں رہنمائی حاصل کر سکیں گے، جس سے عبادات اور دیگر حج مناسک کی ادائیگی میں آسانی ہو گی۔

ادارہ امور حرمین نے رواں سال کے حج کے لیے 120 اقدامات پر مشتمل آپریشنل پلان بھی جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد حج کے دوران زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں ڈیجیٹل گائیڈ لائنز، مختلف زبانوں میں معلومات، اور علمی و فکری پروگرامز شامل ہیں۔

جدید روبوٹ ’منارہ‘ کے نئے ورژن کا بھی اجرا کیا گیا ہے، جس میں مزید زبانوں کا اضافہ کر کے رہنمائی کے دائرہ کار کو بڑھایا گیا ہے۔

دوسری جانب، مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ کے لیے رائل کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ 1446 ہجری کے حج کے لیے تمام ترقیاتی منصوبے مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں میں پیدل چلنے والوں کے لیے ٹریکس کی توسیع، ازدحام کنٹرول کے لیے حکمت عملی، اور ’مکہ بس‘ پروگرام کا آغاز شامل ہے، جس کے تحت 400 بسیں 12 مخصوص راستوں پر چلائی جائیں گی۔

مشاعر مقدسہ میں بھی حجاج کی سہولت کے لیے بڑے پیمانے پر ترقیاتی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں مزدلفہ میں 170,000 مربع میٹر پر ’نرم راستے‘ کی تعمیر اور منیٰ میں 200 بستروں پر مشتمل اسپتال کے ساتھ 71 طبی مراکز شامل ہیں۔ یہ تمام مراکز ایام حج میں مسلسل فعال رہیں گے تاکہ حجاج کو فوری طبی سہولتیں میسر آ سکیں۔

سعودی عرب کا بڑا اعلان 2041 تک گرمیوں میں حج نہیں ہوگا!

 

سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ 2025 وہ آخری سال ہوگا جب حج موسمِ گرما میں ادا کیا جائے گا — اس کے بعد آئندہ 16 سال تک حج گرمیوں میں نہیں ہوگا۔

اسلامی قمری کیلنڈر ہر سال تقریباً 10 دن پیچھے ہونے کی وجہ سے، حج بتدریج موسمِ بہار اور سردیوں میں منتقل ہوتا جائے گا، جو 2026 سے 2041 تک جاری رہے گا۔

یہ تبدیلی لاکھوں عازمینِ حج کے لیے راحت کا باعث بنے گی، خاص طور پر حالیہ برسوں میں شدید گرمی کی لہر کے بعد۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION