05:31 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

مسٹر بیسٹ کی یوٹیوب کمائی لیک ہوگئی

یونی لیڈ ٹیک کے مطابق، معروف امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مبینہ یوٹیوب کمائی آن لائن لیک ہو چکی ہے۔

جمی ڈونلڈسن کے نام سے مشہور مسٹر بیسٹ اپنی چیلنج ویڈیوز اور بھاری نقدی انعامات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کے 364 ملین سبسکرائبرز ہیں، جو انہیں دنیا کے مشہور ترین یوٹیوبرز میں شامل کرتے ہیں۔

مداح ہمیشہ اپنے پسندیدہ چینلز کی کمائی میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور مسٹر بیسٹ کی وسیع مقبولیت کے سبب لوگ یہ جاننے کے لیے پرجوش ہیں کہ وہ ماہانہ کتنی کمائی کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر "ڈرامہ الرٹ” اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کی یوٹیوب کمائی کا مبینہ سکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں کہا گیا "مسٹر بیسٹ کی یوٹیوب کمائی لیک ہو کر آن لائن شیئر کی جا رہی ہے۔”

پوسٹ میں یہ بھی وضاحت دی گئی کہ "اس لیک کی تصدیق نہیں ہوئی، اس لیے مکمل اعتماد نہ کریں۔” سکرین شاٹ میں یہ دکھایا گیا کہ مسٹر بیسٹ نے پچھلے 28 دنوں میں 2.688 بلین ویوز کے ساتھ 4 ملین ڈالرز سے زائد کمائے۔

بہت سے صارفین نے اس پوسٹ پر تبصرے کیے، ایک نے لکھا، "اگر سپانسرشپس بھی شامل کریں تو ہم 7 ملین ڈالر ماہانہ کی بات کر رہے ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ مسٹر بیسٹ اس رقم کے حقدار ہیں۔” دوسرے نے کہا، "یہ صرف یوٹیوب کی کمائی ہے، ایکس، ٹک ٹاک، میٹا اور برینڈ ڈیلز کو نہ بھولیں۔” رائن پیٹرک نے کہا، "میں تو 4 ملین سے زیادہ کی توقع کر رہا تھا، وہ ایک ویڈیو پر اس سے زیادہ خرچ کرتے ہیں، اور وہ دنیا کے نمبر ون کریئٹر ہیں۔”

تاہم، مسٹر بیسٹ یا ان کی ٹیم نے اس لیک سکرین شاٹ کی تصدیق نہیں کی۔ اس کے علاوہ، سوشل بلیڈ، جو سوشل میڈیا کی کمائی کا تخمینہ لگاتی ہے، کے مطابق مسٹر بیسٹ کی ماہانہ یوٹیوب کمائی 6 لاکھ سے 10 لاکھ ڈالرز کے درمیان ہے، مگر سوشل بلیڈ کا ڈیٹا محض اندازہ ہے اور یہ ایک مستند ذریعہ نہیں ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION