06:30 , 27 جولائی 2025
Watch Live

مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

گال: بنگلادیش کے تجربہ کار بیٹر مشفیق الرحیم نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں شاندار 163 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ مشفیق سری لنکا کی سرزمین پر ٹیسٹ سنچری بنانے والے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے یہ سنچری 38 سال اور 39 دن کی عمر میں اسکور کی، جب کہ یونس خان نے 2015 میں اسی سرزمین پر 37 سال اور 216 دن کی عمر میں سنچری بنائی تھی۔

گال ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے 9 وکٹوں پر 484 رنز بنائے۔

کپتان نجم الحسین شانتو نے 148 اور لٹن داس نے 90 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION