09:17 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز موڑ!

مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز موڑ!

کراچی: ہائی پروفائل مصطفیٰ عامر قتل کیس میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔ طویل تفتیش کے بعد پولیس نے جمعہ کی رات مصطفیٰ عامر کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب مرکزی ملزم ارمغان نے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (AVCC) کی ٹیم پر کراچی کے ڈیفنس میں اپنے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کردی۔ یہ کیس کئی ہفتوں سے خبروں میں تھا، کیونکہ حکام مصطفیٰ کو ڈھونڈنے میں مصروف تھے اور گزشتہ رات اہم پیش رفت سامنے آئی۔

مصطفیٰ عامر، جو کہ ایک بی بی اے کا طالبعلم تھا، 6 جنوری کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا۔ چند دن بعد حب چیک پوسٹ کے قریب ایک جلی ہوئی گاڑی سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں، جنہیں ابتدائی طور پر مصطفیٰ کی تصور کیا جا رہا تھا۔ اب تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی گئی تھی۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ ارمغان اور مصطفیٰ دوست تھے۔ تحقیقات کے مطابق، نیو ایئر نائٹ پر دونوں کے درمیان سخت جھگڑا ہوا، جس کے بعد ارمغان نے مبینہ طور پر مصطفیٰ اور اس کی خاتون دوست کو دھمکیاں دی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION