12:51 , 16 نومبر 2025
Watch Live

مصطفی عامر کا قتل اہم ترین انکشاف سامنے آگیا

مصطفی عامر کا قتل اہم ترین انکشاف سامنے آگیا، ارمغان نے مصطفیٰ کو فلمی ولن کے انداز میں قتل کیا۔

ملزم نے تفتیشی ٹیم کو بیان دیا کہ مصطفی کو مارنے سے پہلے تین بار ٹاس کیا گیا۔ پہلی راڈ ماری تو مصطفی زخمی ہوا اور جانے کی کوشش کی ، ارمغان نے زخمی مصطفی کو روکا اور کہا ٹاس ہوگا۔ ہیڈ آگیا تو چھوڑ دوں گا ٹیل آیا تو ماردوں گا۔ سکہ اچھالا تو ٹیل آگیا اور ارمغان نے اس کے سر پر دوسری راڈ ماری۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے دوبارہ مصطفی سے کہا ایک بار پھر ٹاس کرتے ہیں ، ملزم نے دوبارہ سکہ اچھالا اور ٹیل آنے پر ایک بار پھر مصطفی کو مارا۔ ملزم نے تیسری بار ٹاس کیا اور کہا ہیڈ آگیا تو نہیں جلاوں گا۔ ملزم نے مبینہ طور پر ٹاس جیتنے پر اسے جلایا اور کہا تجھے مارنے کا حکم قدرت کی طرف سے ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION