02:27 , 28 جولائی 2025
Watch Live

معاشی میدان سے اچھی خبر، تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت

پشاور: شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے۔

ماڑی انرجیز لمیٹڈ کا شمالی وزیرستان سے تیل اور گیس کی دریافت کا اعلان، کہا تیل و گیس کی نئی دریافت صوبہ خیبرپختونخوا سپنوام-1 کنویں سے ہوئی، ابتدائی طور پر یومیہ 2 کروڑ 4 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی۔

ماڑی انرجیز کے مطابق نئی دریافت سے یومیہ 117 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔ سپنوام-1 ایکسپلوریشن ویل میں دوسرا گیس کنڈینسیٹ دریافت ہوا۔ تیل و گیس کے نئے ذخائر سے ملکی ضروریات پورا کرنے میں اہم مدد ملے گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION