01:23 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

معاملات طے پانے کے بعد اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے تیار

حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے معاملات طے پاگئے۔ اسرائیل کل چھ سو بیس فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔

حماس بھی چار مردہ یرغمالی اسرائیل کے حوالے کرے گا۔ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کیلئے بھی مذاکرات جلد دوبارہ شروع ہونگے۔

حماس رہنما حازم قاسم نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں۔ اسرائیل مردہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اضافی فلسطینی خواتین اور بچے رہا کرے گا۔

دوسری جانب صہیونی فوج کے شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقوں میں فضائی حملے۔ مختلف فوجی تنصیبات تباہ کردیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی چھاپہ مار کارروائیوں کی آڑ میں درجنوں فلسطینی گرفتار کرلیے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION