10:18 , 16 نومبر 2025
Watch Live

معروف اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

معروف اداکارہ

لاس اینجلس: مشہور ہالی وڈ اداکارہ مشیل ٹریچن 39 سال کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں، جس پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ریسکیو اہلکاروں کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس پر وہ اداکارہ کے فلیٹ پہنچے اور انہیں بے جان پایا۔ بعد ازاں، اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

—فوٹو: انسٹاگرام

پولیس کے مطابق، مشیل کی موت مشکوک نہیں اور ان کے کمرے یا جسم پر کوئی غیرمعمولی علامات نہیں پائی گئیں۔ تاہم، رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل جگر کی پیوندکاری کروائی تھی اور وہ کئی طبی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION