01:05 , 28 جولائی 2025
Watch Live

معروف شاعر آکاش انصاری کی موت کا معاملہ مشکوک، تحقیقات شروع

حیدر آباد: سندھی زبان کے معروف شاعر آکاش انصاری کی موت کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لے کر اعلیٰ حکام کو تحقیقات کا حکم دیدیا۔

چیف منسٹر کے حکم پر ایس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ لنجار نے اکاش انصاری کی موت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ایس ایس پی حیدر آباد کا کہنا ہے کہ چند روز پہلے اکاش انصاری کے بیٹے نے بغیر اجازت والد کا اے ٹی ایم کارڈ استعمال کیا تھا۔ جس پر شاعر نے بیٹے لطیف انصاری خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ معاملے کی مزید انکوائری کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاعر آکاش انصاری کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا، غیر فطری موت کے معاملے میں میڈیکل معائنہ اور پوسٹ مارٹم ضروری ہوتا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے لیاقت یونیورسٹی اسپتال واپس لایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل شاعر کے بیٹے نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ آگ صبح آٹھ بجے لگی جب میں نے والد کے کمرے کا دورازہ کھولا تو وہ نیچے گرے ہوئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION