ویب ڈیسک
|
9 مہینے پہلے
مفاہمت کے بادشاہ کی پنجاب حکومت کے ناروا سلوک پر وارننگ

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ن لیگ کی حکومت ہمارے سہارے کھڑی ہے، دوستوں کا احسان ماننا چاہیے۔
ن لیگ حکومت کا نارروا سلوک پر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صدر مملکت سے ملاقات کے دوران پی پی ارکان نے آصف زرداری کو مفاہمتی پالیسی پر نظر ثانی کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق پی پی ارکان کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت ہمارے ساتھ کیے گئے وعدوں پر عملد رآمد نہیں کر رہی۔ پنجاب حکومت نے زرعی ٹیکس سمیت اہم قانون سازی پر اعتماد میں لیا اور نہ ہماری تجاویز شامل کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر رسمی گفتگو کے دوران صدر آصف زرداری نے بھی لیگی قیادت سے گلوے شکوے کئے اور کہا کہ ن لیگ کی حکومت ہمارے سہارے کھڑی ہے، دوستوں کا احسان ماننا چاہیے۔ لیگی قیادت کو اپنے رویے پر خود سوچنا چاہیے، اگر ہمیں تنگ کیا تو اس کا کیا نتیجہ نکلے گا۔ لیگی حکومت کے لئے اپنی سیاست داو پر لگائی ،ہم ان سے اچھے صلے کی توقع رکھتے ہیں۔
پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران صدر آصف زرداری نے پی پی ارکان اسمبلی کو صبر سے کام لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ پیپلز پارٹی پنجاب کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں اس کا مناسب حل نکالیں گے۔












