10:57 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ملازم کو گولی مارنے پر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا گرفتار

پاکپتن پولیس نے ملازم کو گولی مار کر زخمی کرنے پر خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا۔

موسی مانیکا نے جلد کام نہ کرنے پر اپنے ملازم علی بہادر کو فائر مارا تھا۔ ملزم نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کو اٹھانے سے منع کردیا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ کر موسی مانیکا کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او جاوید چدھڑ کا کہنا تھا کہ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کوئی بھی ملزم قانون سے بالا تر نہیں ہے۔ ملزمان سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION