11:47 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ملتان ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ملتان ٹیسٹ

ساجد خان کی گھومتی گیندوں کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان ٹیسٹ میچ میں 127 رنز دے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 251 رنز کا ہدف ویسٹ انڈین ٹیم حاصل کرنے میں ناکام رہی اور قومی ٹیم کے سپنرز کے جال میں بُری طرح پھنس گئی۔

پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5، ابرار احمد 4 اور نعمان علی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

قبل ازیں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 157 رنز بنائے اور مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION