02:36 , 30 اگست 2025
Watch Live

ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

ملکہ ترنم نور جہاں

کراچی: برصغیر کی سروں کی ملکہ، نامور گلوکارہ ملکہ ترنم نور جہاں کو مداحوں سے بچھڑے ہوئے آج 24 برس گزر گئے، لیکن ان کی سریلی آواز آج بھی مداحوں کے دلوں میں گونجتی ہے۔

ملکہ ترنم کے نام سے معروف میڈم نور جہاں 21 ستمبر 1926 کو قصور کے ایک موسیقار خاندان میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز نو سال کی عمر میں کیا اور بہت جلد ایک جانی پہچانی چائلڈ سٹار بن گئیں۔

نور جہاں نے اپنے کیریئر کے دوران ہزاروں گیت گائے اور 1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران اپنے ملی نغموں سے پاکستان کے عوام اور فوج کے حوصلے بلند کیے۔ ان کے گائے ہوئے گیت اور غزلیں ہمیشہ اہل ذوق کی پذیرائی کا باعث بنیں اور آج بھی ان کی آواز سننے والوں کو سحر میں مبتلا کرتی ہے۔

گورنمنٹ پاکستان نے ان کی فنون میں بے مثال خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور نشان امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات دیے۔

ملکہ ترنم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو انتقال کر گئیں، لیکن ان کے گیت اور آواز آج بھی پاکستانی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی یادیں ہمیشہ دلوں میں بس کر رہیں گی۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION