04:12 , 16 نومبر 2025
Watch Live

ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، جنوری کی نسبت فروری میں بڑی کمی ریکارڈ

اسلام آباد: ملکی برآمدات کو بڑا دھچکا، جنوری کی نسبت فروری میں 17.35 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں سالانہ بنیادوں پر بھی برآمدات میں 5.57 فیصد کمی ہوگئی۔ فروری میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔ جنوری میں ملکی مجموعی برآمدات 2 ارب 95 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فروری میں برآمدات کا حجم 2 کروڑ 58 لاکھ 30 ہزار ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں برآمدات میں 8.17 فیصد اضافہ رہا۔ جولائی تا فروری مجموعی برآمدات کا حجم 22 ارب ڈالر سے زائد رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 10.03 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ جنوری میں درآمدات کا حجم 4 ارب 73 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوا۔ رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں درآمدات میں 7.40 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔

جولائی تا فروری مجموعی درآمدات کا حجم 37 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا۔ فروری میں تجارتی خسارے میں 33.43 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ فروری کے دوران تجارتی خسارہ بڑھ کر 2 ارب 30 کروڑ ہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 6.33 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ جولائی تا فروری تجارتی خسارہ بڑھ کر 15 ارب 78 کروڑ ڈالر ہو گیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION