08:11 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، ٹیکسٹائل برآمدات بڑھ گئیں

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، جنوری 2025ء میں ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ 16 فیصد بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2025ء میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 1.7 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں۔ ماہانہ بنیادوں پر جنوری میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 14 فیصد نمو ہوئی۔ دسمبر 2024ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.47 ارب ڈالر تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 25ء کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ مالی سال 25ء کے پہلے 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جنوری 2024ء میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.4 ارب ڈالر تھیں۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7 میں ٹیکسٹائل برآمدات 9.7 ارب ڈالر تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION