07:48 , 16 نومبر 2025
Watch Live

ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا امکان

ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا امکان

ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا امکان، ڈیلرز کی حکومت کو وارننگ.

کراچی: ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی ممکنہ بندش کے خدشات بڑھ گئے ہیں، کیونکہ پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کے فیصلے کے خلاف سخت ردعمل دیا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن پر کام جاری تھا، لیکن اچانک بغیر کسی مشاورت کے اس کا اعلان کردیا گیا، جس پر ہمیں شدید تحفظات ہیں۔

عبدالسمیع خان نے بتایا کہ جب انہوں نے ہڑتال کی کال دی تو انہیں اسلام آباد بلایا گیا، مگر وہ جانے پر راضی نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں، لیکن وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ اگر ڈی ریگولیشن نافذ کی گئی تو اس سے اسمگل شدہ اور ناقص معیار کے پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ہوگا، جو کہ ملک بھر میں پیٹرولیم سیکٹر کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو پیٹرول پمپس بند کردیے جائیں گے۔

اس سے قبل، پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو خط بھی تحریر کیا تھا، جس میں ڈی ریگولیشن کے ممکنہ نقصانات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ خط میں کہا گیا تھا کہ اس اقدام سے ملاوٹ شدہ تیل کی فروخت میں اضافہ ہوگا اور اسمگلنگ مزید بڑھے گی۔

ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور پیٹرولیم ڈیلرز کے نمائندوں کے ساتھ فوری مشاورت کرے، تاکہ کسی بھی قسم کے بحران سے بچا جاسکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION