01:30 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ملک میں گدھوں کی تعداد مزید 1 لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی

اسلام آباد: ادارۂ شماریات نے ملک میں جانوروں اور مویشیوں کی سالانہ تعداد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار بڑھ کر مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار ہو گئی۔ بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوکر کل تعداد 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہو گئی ہے۔

بھیڑیں 3 لاکھ 88 ہزار کے اضافے کے بعد نئی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار ہوگئی۔ بکریوں کی تعداد میں 23 لاکھ 58 ہزار کا اضافہ ہوا اور اس طرح ان کی کل تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔ اونٹ 14 ہزار کے اضافے کے بعد 11 لاکھ 77 ہزار ہوگئے ہیں۔ گھوڑے کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 83 ہزار ہو گئی ہے۔ جبکہ خچر 3 ہزار کے اضافے سے اب 2 لاکھ 27 ہزار تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید برآں، مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 21 لاکھ 71 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ تعداد 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION