06:48 , 8 نومبر 2025
Watch Live

ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار، آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ عہدے سے برطرف

کراچی: ملیر جیل سے 213 قیدیوں کے فرار کے واقعے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات قاضی نظیر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں واقعے پر اہم اجلاس ہوا جس میں ڈی آئی جی جیل اور سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل کو بھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے کے بعد قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکالنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ فرار قیدیوں نے اگر خود کو سرینڈر نہ کیا تو ان پر جیل توڑنے کا سنگین مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION