08:38 , 9 مئی 2025
Watch Live

پی ٹی اے کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مفت موبائل رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور غیر ملکی زائرین کے لیے فری موبائل رجسٹریشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہے۔

اس سہولت کے تحت عارضی زائرین ہر دورے میں 120 دن تک بغیر ٹیکس اپنے ذاتی موبائل فون رجسٹر کرا سکتے ہیں۔ یہ مکمل عمل ڈیجیٹل ہے اور پی ٹی اے کے ڈیوائس رجسٹریشن سسٹم پورٹل پر دستیاب ہے۔

رجسٹریشن کا طریقہ:
pta.gov.pk پر جائیں اور سائن اپ کریں۔ مقصد منتخب کریں اور ذاتی معلومات درج کر کے اکاؤنٹ بنائیں۔ ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے موصول لنک سے تصدیق کریں۔ لاگ ان کرکے ’اوورسیز پاکستانیوں/غیر ملکی شہریوں کی عارضی رجسٹریشن‘ منتخب کریں۔ داخلے اور روانگی کی تاریخ، شناختی کارڈ یا پاسپورٹ نمبر شامل کریں۔

یہ سہولت ہر بار پاکستان آمد پر حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION