08:40 , 27 جولائی 2025
Watch Live

مودی حکومت کا مسلمانوں پر حملہ، احمد آباد میں ہزاروں بے گھر

مودی

بھارت میں نریندر مودی کی قیادت میں حکومت پر ایک بار پھر مذہبی انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں ہزاروں مسلمان خاندانوں کو گھربدر کر کے ان کے گھروں کو بلڈوز کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے اس حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ اور ویڈیو جاری کی ہے، جس میں مظلوم بھارتی مسلمانوں کے حالات زار کو دکھایا گیا ہے۔

ٹی آر ٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائیاں زیادہ تر ان علاقوں میں کی گئیں جہاں مسلمان آباد تھے، جبکہ انہی علاقوں میں موجود ہندوؤں کے گھروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ ذرائع کے مطابق سات ہزار سے زائد گھروں کو مسمار کیا گیا جن میں اکثریت مسلمانوں کی تھی، اور یہ تمام کارروائیاں غیرقانونی تجاوزات کے نام پر کی گئیں۔

احمد آباد کے علاقے چندولا تالاب میں ہونے والے بلڈوزر آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان خاندان کھلے آسمان تلے آ گئے ہیں۔ مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہونے والے گھروں میں محمد چاند نامی شہری کا گھر بھی شامل ہے، جو انصاف کے لیے دہائیاں دے رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں محض تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں بلکہ مودی حکومت کی مسلم دشمنی اور ہندوتوا ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ دفاعی اور سیاسی ماہرین کے مطابق بھارت پاکستان سے شکست کے بعد اپنے ہی مسلمان شہریوں پر غصہ نکال رہا ہے، اور یہ اقدامات 2002 کے گجرات فسادات کی یاد دلاتے ہیں۔

سیاسی ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ بھارت مسلمانوں کے لیے کھلی جیل بنتا جا رہا ہے، جہاں مذہبی تعصب کی بنیاد پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ جس زمین پر مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں، وہی زمین ہندو آبادی کے لیے "محفوظ” قرار پاتی ہے، جو بھارت میں دوہرے معیار اور نسل پرستی کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION