08:38 , 7 نومبر 2025
Watch Live

دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن "موسیقی کے ذریعے شفا” کے پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ہر سال 21 جون کو منائے جانے والے اس دن کا مقصد موسیقی کے ذریعے دنیا میں محبت، امن اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر 120 سے زائد ممالک میں موسیقار پارکس، گلیوں اور عوامی مقامات پر بلا معاوضہ پرفارم کرتے ہیں۔ لوگ نہ صرف سننے، بلکہ خود ساز بجانے اور گانے میں بھی حصہ لیتے ہیں۔

یومِ موسیقی کا آغاز 1982 میں فرانس کے وزیرِ ثقافت جیک لینگ نے کیا تھا، تاکہ موسیقی کو عوام تک پہنچایا جا سکے۔

رواں سال کا تھیم ہیلنگ تھرو ہارمنی ہے، جو موسیقی کی روحانی، جذباتی اور سماجی شفا دینے والی طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔

برصغیر میں بھی موسیقی کی قدیم روایت موجود ہے، جہاں امیر خسرو، تان سین، نصرت فتح علی خان، نازیہ حسن جیسے عظیم فنکاروں نے موسیقی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION