02:57 , 16 نومبر 2025
Watch Live

موٹر وے پر اوور اسپیڈنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، بھاری جرمانے اور گاڑیوں کی ضبطی کا اعلان

موٹر وے

اسلام آباد: موٹر وے پولیس نے اوور اسپیڈنگ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی موٹر وے پولیس کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق رفتار کی حد سے تجاوز کرنے والے ڈرائیوروں کو بھاری جرمانوں اور گاڑی کی ضبطی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

نئی ہدایات کے مطابق جرمانے:

  • 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ: بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
  • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد: جرمانوں کے ساتھ گاڑی بھی ضبط کی جائے گی۔

یہ مہم سڑکوں پر محفوظ ڈرائیونگ کے فروغ اور تیز رفتاری کے باعث ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لیے شروع کی گئی ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ رفتار کی مقررہ حد کی پابندی کریں تاکہ جرمانوں اور دیگر قانونی کارروائیوں سے بچ سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION