ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
مچھلی کا تیل بینائی کیلئے مفید، اندھیرے میں دیکھنے کی صلاحیت بہتر بنانے میں مددگار

ماہرین صحت کے مطابق مچھلی کے تیل میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسڈز، خصوصاً ڈی ایچ اے (Docosahexaenoic Acid)، آنکھوں کی صحت اور کم روشنی میں دیکھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔
برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ایک مطالعے میں انکشاف ہوا ہے کہ مچھلی کے تیل کی باقاعدہ مقدار لینے سے آنکھیں اندھیرے میں ماحول سے بہتر مطابقت پیدا کرتی ہیں۔
مطالعے میں 19 رضاکاروں کو 4 ہفتے تک 260 ملی گرام اور 780 ملی گرام کی گولیاں دی گئیں۔ نتائج کے مطابق، ان افراد نے مدھم روشنی میں بھی واضح نمبر پڑھنے کی صلاحیت ظاہر کی۔
طبی ماہرین کے مطابق، سرمئی، ٹونا اور دیگر مچھلیوں سے حاصل کردہ تیل کا استعمال بینائی کو مضبوط بنانے کے لیے مفید ہو سکتا ہے، تاہم اس پر تحقیق کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












