08:18 , 7 نومبر 2025
Watch Live

مکہ اور مدینہ میں عید کی نماز ادا کر دی گئی

مکہ اور مدینہ میں عید کی نماز ادا کر دی گئی

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور دیگر خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحی مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے صحنوں میں عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جہاں ہزاروں فرزندانِ اسلام نے نماز عید ادا کی۔

مقدس مقامات پر نماز عید کے بعد علمائے کرام نے خطبات میں قربانی کے فلسفے، ایثار، اتحاد اور انسانیت کی خدمت پر زور دیا۔ خطبات میں عالم اسلام کے لیے امن، خیرسگالی اور بھائی چارے کی دعائیں بھی کی گئیں۔

دوسری جانب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے لاکھوں حجاج کرام مزدلفہ سے منیٰ روانہ ہو چکے ہیں، جہاں وہ رمی جمرات (شیطان کو کنکریاں مارنے) کی رسم ادا کریں گے، اس کے بعد قربانی، حلق یا قصر کے مراحل مکمل کر کے احرام کھولیں گے۔ طواف زیارت اور سعی بھی حج کا اہم حصہ ہوں گے جو بعد میں مکمل کیے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی، ابوظبی، شارجہ سمیت دیگر ریاستوں میں بھی نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد ہوا۔ نماز کے بعد شہریوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اجتماعی دعائیں مانگیں۔

دنیا کے دیگر حصوں میں بھی عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منائی جا رہی ہیں۔ امریکہ، برطانیہ، یورپ اور کینیڈا میں مقیم مسلمانوں میں اس سال بھی عید کی تاریخ پر اختلاف ہے، بعض افراد نے آج اتوار کو عید منائی، جبکہ دیگر کل پیر کو منائیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION