06:25 , 8 نومبر 2025
Watch Live

میانمار میں خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز

میانمار میں گزشتہ روز آنے والے خوفناک زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق 7.7 شدت کے زلزلے سے عمارتوں اور مکانات کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان منڈالے میں ہوا ہے، جہاں کئی عمارتیں اور پل بھی تباہ ہوئے۔

اس قیامت خیز زلزلے کے اثرات تھائی لینڈ کے شہر بینکاک تک پہنچے، جہاں بھی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ میانمار کے دارالحکومت نیپیڈو میں سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ ایک زیرِ تعمیر عمارت کے ملبے میں 70 مزدوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، اور امدادی ٹیموں کو سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ زلزلے کا مرکز منڈالے کے قریب تھا، اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

میانمار کی حکومت نے متاثرہ 6 علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے فوج کو امدادی کارروائیوں کیلئے تعینات کر دیا ہے۔ فوجی حکومت نے عالمی برادری اور امدادی تنظیموں سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION