10:36 , 16 نومبر 2025
Watch Live

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو 128 رنز تک محدود کر دیا۔ قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 128 رنز بنائے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز کا ہدف 10 اوورز میں حاصل کر لیا۔

ویلنگٹن کے اسٹیڈیم میں پاکستانی اوپنرز ناکام ہوئے اور دونوں 23 رنز کے مجموعے پر پویلین واپس لوٹ گئے۔ حسن نواز صفر اور محمد حارث 11 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد عمیر بن یوسف اور عثمان خان دونوں 7، 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبدالصمد 4، شاداب 28، جہانداد 1، سلمان علی آغا 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صفیان مقیم اور محمد علی صفر پر آؤٹ ہوئے۔ حارث رؤف 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشم نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیکب ڈفی نے 2، بین سیرز اور ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کیویز کے اوپنر ٹم سیفرٹ نے 38 گیندوں پر 97 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، فن ایلن 27 رنز پر آؤٹ ہوئے اور مارک چیپمین 3 رنز پر پویلین واپس گئے۔ پاکستان کی جانب سے صفیان مقیم نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا گیا اور عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، صفیان مقیم اور محمد علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل تھے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION