06:52 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

نامور پنجابی گلوکار و اداکار شوٹنگ کے دوران زخمی

نامور پنجابی گلوکار

بھارت کے معروف پنجابی گلوکار اور اداکار گرو رندھاوا اپنی نئی فلم شانکی سردار کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ایک ایکشن سین فلمبند کر رہے تھے جب حادثہ پیش آیا۔ زخمی ہونے کے فوراً بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

گرو رندھاوا نے بعد میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسپتال سے ایک تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ یہ ان کا پہلا اسٹنٹ تھا اور پہلی مرتبہ شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ہیں، لیکن اس کے باوجود ان کا حوصلہ بلند ہے۔

انہوں نے لکھا، "یہ تصویر شانکی سردار کی یادگار لمحات میں شامل رہے گی۔ ایکشن سین کرنا واقعی ایک مشکل کام ہے، لیکن میں اپنے مداحوں کے لیے محنت جاری رکھوں گا۔”

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION