06:24 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نرگس فخری کی خفیہ شادی، دولہا کون؟

نرگس فخری

بالی وڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شادی خفیہ طور پر لاس اینجلس میں انجام پائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نجی تقریب میں صرف قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔ شادی کے بعد نرگس فخری اور ٹونی بیگ سوئٹزرلینڈ میں وقت گزار رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑے کی جانب سے شادی کی کوئی بھی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی گئی اور نہ ہی دونوں میں سے کسی نے شادی کی خبر کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION