05:46 , 7 نومبر 2025
Watch Live

نصرت فتح علی خان کا وہ گانا جسے ریکارڈ کرواتے ہوئے وہ 150 بار روئے!!

بھارتی نغمہ نگار سمیر انجان نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ فلم دھڑکن کے مقبول گانے "دُولہے کا سہرا سہانا لگتا ہے” کی ریکارڈنگ کے دوران استاد نصرت فتح علی خان جذباتی ہو کر 150 مرتبہ روئے۔

ایک انٹرویو میں سمیر نے بتایا کہ جب وہ اور موسیقار ندیم شرون نے یہ گانا نصرت صاحب کو سنایا، تو انہیں موسیقی اور شاعری پسند آئی اور وہ گانے پر راضی ہو گئے۔ ریکارڈنگ کے دوران جب وہ لائن میں تیری باہوں کے جھولے میں پلی، بابُل تک پہنچتے تو بار بار جذباتی ہو جاتے اور رونے لگتے۔

ریکارڈنگ روکنے کی تجویز پر نصرت صاحب نے کہا اگر آج گانا نہ گایا تو کبھی گایا نہیں جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ لائن انہیں اپنی بیٹیوں کی یاد دلاتی تھی۔

یہ گانا 2000 میں ریلیز ہوئی فلم دھڑکن کا حصہ تھا، جو نصرت صاحب کے انتقال (1997) کے تین سال بعد ریلیز ہوئی۔ گانے کو فلم میں مرحوم قادر خان پر فلمایا گیا۔

واضح رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان 48 سال کی عمر میں 16 اگست 1997 کو وفات پا گئے، مگر ان کی روح کو چھو لینے والی آواز آج بھی لاکھوں دلوں میں زندہ ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION