03:21 , 28 جولائی 2025
Watch Live

تہران: اسرائیل سے جنگ میں شہید افراد کی نماز جنازہ ادا

تہران: ایران میں اسرائیل سے جاری 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونے والے 60 افراد، جن میں اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور جوہری سائنسدان شامل ہیں، کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ادا کر دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہداء کی میتیں ایرانی پرچم میں لپیٹی گئی تھیں اور ان کی تصاویر جنازہ گاہ پر آویزاں کی گئیں۔ نماز جنازہ میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ حکومتی نمائندے، فوجی قیادت اور قدس فورس کے سربراہ اسماعیل قاآنی نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے ساتھ جاری جھڑپوں میں اب تک ایران کے 17 جوہری سائنسدانوں اور اعلیٰ افسران سمیت 600 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION