06:26 , 27 جولائی 2025
Watch Live

نو مئی کیس: پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی۔

یہ فیصلہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس (تھانہ شادمان) میں سنایا گیا، جہاں عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

کیس کی سماعت ایڈمن جج منظر گل نے کی، جب کہ عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے وکیل حسن یوسف شاہ نے دلائل دیے۔

سابق گورنر نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جو منظور کر لی گئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION