12:15 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

نکاح کے بعد کبریٰ کی مکہ سے فیملی کیساتھ ویڈیو وائرل

مشہور پاکستانی اداکار کبریٰ خان اور گوہر رشید جو اپنی بہترین اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں، حالیہ دنوں میں اپنی شادی کی تقریبات اور نکاح کی خبروں کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ یہ دونوں اداکار گزشتہ ایک دہائی سے قریبی دوست تھے اور اب ان کی دوستی ایک خوبصورت رشتے میں تبدیل ہو گئی ہے۔

ان کا نکاح مقدس شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ انجام پایا۔ نکاح کے بعد، جوڑے نے خانہ کعبہ کے سامنے تصاویر بنوائیں، جو ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔

اس خوشی کے موقع پر، دونوں اداکاروں نے اپنے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے لیے ایک شاندار عشائیے کا بھی اہتمام کیا۔

 

کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس نئے سفر کے آغاز پر، ان کے چاہنے والے انہیں محبت اور خوشیوں بھری زندگی کی دعا دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by 365 News (@365.newspk)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION