11:56 , 11 نومبر 2025
Watch Live

نیوکلیئر پروگرام ہماری دفاعی ضرورت ہے، جنگ کوئی مذاق نہیں: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں خطاب کے دوران کہا کہ جنگ کوئی مذاق نہیں، ہمارا ایٹمی اور میزائل پروگرام صرف دفاع کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز اور گمراہ کن معلومات خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، حالیہ دنوں میں جعلی ویڈیوز اور پرانے انٹرویوز کو نیا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک جھوٹا بیان ایرانی جنرل سے منسوب کیا گیا جس میں پاکستان کی جانب سے اسرائیل پر ایٹمی حملے کی بات کی گئی، پاکستان نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام محفوظ اور ذمہ دارانہ طریقے سے چل رہا ہے۔ این پی ٹی پر دستخط نہ کرنے کے باوجود ہم نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ بھارت کی کسی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران و اسرائیل کشیدگی کے دوران پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں تعمیری کردار ادا کیا اور ایران کے ساتھ سفارتی رابطے برقرار رکھے۔

اسحاق ڈار کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اسرائیل دوبارہ حملہ نہ کرے تو ایران مذاکرات پر آمادہ ہے، اور پاکستان اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION