04:55 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ن لیگ کو خیبرپختونخوا میں ایک اور مخصوص نشست مل گئی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کی مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت ن لیگ کو ایک اضافی نشست دے دی گئی، جبکہ جے یو آئی سے ایک نشست واپس لے لی گئی۔

تحریری فیصلے کے مطابق ن لیگ اور جے یو آئی کے پاس اب خیبرپختونخوا اسمبلی میں 9، 9 مخصوص نشستیں ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) اور اے این پی کو بھی ایک ایک اضافی نشست دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے آزاد رکن طارق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کو تسلیم کر لیا، تاہم پی ٹی آئی اور اے این پی کی جانب سے دو جنرل نشستوں پر اضافی مخصوص نشستوں کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ضمنی انتخابات میں حاصل نشستیں مخصوص نشستوں کے کوٹے میں شمار نہیں کی جا سکتیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION