03:32 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پاکستان میں عیدالاضحی سے قبل خطرناک وائرس پھیلنے کا خدشہ

عید الاضحیٰ سے قبل ملک میں کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر قومی ادارہ صحت نے ہنگامی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ ایڈوائزری وفاقی و صوبائی وزارت صحت، سرکاری و نجی اسپتالوں کو بھیج دی گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق 2024 میں اب تک 61 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، زیادہ تر بلوچستان سے ہیں۔ عید کے موقع پر مویشیوں کی نقل و حرکت سے وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

وائرس چیچڑ کے ذریعے جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے اور متاثرہ مریض کے خون یا رطوبت سے دوسرے افراد کو لگ سکتا ہے۔ کانگو وائرس کی علامات میں تیز بخار، پٹھوں کا درد، قے، خون بہنا شامل ہیں۔ وائرس کی کوئی ویکسین دستیاب نہیں، صرف احتیاط ہی بچاؤ ہے۔

احتیاطی تدابیر:
قصاب اور شہری قربانی کے دوران دستانے پہنیں اور زخم یا خون سے بچیں۔

جانوروں پر چیچڑ مار سپرے کریں، اور قربانی سے قبل آئیورمکٹن انجکشن لگوائیں۔

گوشت کو اچھی طرح پکا کر کھائیں۔

مشتبہ مریض کو فوراً آئیسولیشن میں رکھیں اور نمونے قومی ادارہ صحت کو بھجوائیں۔ قومی ادارہ صحت نے شہریوں اور طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت احتیاطی اقدامات کے ذریعے وائرس کے پھیلاؤ کو روکے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION