10:34 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اداکارہ ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں

لاہور: شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اور ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کی بہن رحما علی نے انسٹاگرام پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے مداحوں سے دعائے مغفرت کی اپیل کی۔ ایمان علی کے مطابق نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب، جامع مسجد سوئی گیس سوسائٹی، ڈیفنس فیز 5 لاہور میں ادا کی جائے گی۔

حمیرا عابد علی کا شمار پی ٹی وی کے سنہری دور کی نمایاں اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ وہ اداکار عابد علی کی پہلی اہلیہ تھیں اور شادی کے بعد اداکاری چھوڑ کر اپنی بیٹیوں کی پرورش پر توجہ دی۔

شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے ایمان علی اور ان کے خاندان سے اظہارِ تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION