12:35 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

والدین بیٹیوں کو بگاڑ دیتے ہیں، اسی لیے رشتے جلدی ختم ہو جاتے ہیں

والدین بیٹیوں کو بگاڑ دیتے ہیں، اسی لیے رشتے جلدی ختم ہو جاتے ہیں

معروف پاکستانی اداکار بہروز سبزواری نے حال ہی میں موجودہ دور میں شادیوں کی ناکامی پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج کل کی شادیاں زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتیں، اور اس کی ایک بڑی وجہ والدین کا اپنی بیٹیوں کو غیر حقیقی توقعات کا عادی بنانا ہے۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ جب بچیوں کو بہت زیادہ لاڈ پیار سے پالا جاتا ہے اور انہیں مثالی شادی کے خواب دکھائے جاتے ہیں، تو انہیں حقیقی زندگی کے تعلقات میں ایڈجسٹ ہونے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔ ان کے مطابق، شادی کا تعلق صرف محبت سے نہیں بلکہ سمجھوتے اور صبر سے بھی ہے، اور جب توقعات حقیقت سے زیادہ بڑھ جاتی ہیں تو رشتہ زیادہ دیر تک چل نہیں پاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب شادی کے لیے دونوں فریقین کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور رشتے کو مضبوط بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔ ان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا، جہاں کچھ لوگوں نے ان کی رائے سے اتفاق کیا جبکہ کچھ نے اس پر تنقید کی۔

بہروز سبزواری اپنے کھلے انداز اور سماجی معاملات پر بے باک رائے رکھنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION