01:18 , 8 نومبر 2025
Watch Live

وانی کپور کو بھی مودی سرکار کا رنگ چڑھ گیا!

وانی کپور

حالیہ پہلگام واقعے کے بعد، بالی وڈ اداکارہ وانی کپور نے اپنی آنے والی فلم عبیر گلال سے متعلق سوشل میڈیا پر موجود تمام تشہیری مواد ہٹا دیا ہے۔ یہ فلم پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ ان کی پہلی رومانوی کامیڈی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلم عبیر گلال 9 مئی کو بھارت بھر میں ریلیز کی جانی تھی، تاہم موجودہ سیاسی صورتحال اور بھارت کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کے باعث اس کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بھارتی حکومت نے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کا الزام پاکستان پر عائد کیا، جس کے بعد مودی سرکار نے فلم پر دباؤ ڈالا، نتیجتاً وانی کپور نے فلم کے پوسٹرز، ٹیزرز اور دیگر پروموشنل مواد اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION