12:17 , 8 نومبر 2025
Watch Live

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے رابطہ، مکمل حمایت کا اعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، جنگ بندی اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے کی بدلتی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور امن کے لیے مذاکرات و سفارت کاری کو ناگزیر سمجھتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز پر ایران کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کریں۔

ایرانی صدر پیزشکیان نے اس موقع پر پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے امتِ مسلمہ میں اتحاد اور دوطرفہ روابط کے فروغ پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION