
وزیراعظم شہباز کی ترک صدر سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر ترک صدر کا وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا۔ ترکیہ کے صدر نے اپنے اعزاز میں پیش کئے جانے والے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، پی اے ایف کے لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ دیکھا اور وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا۔
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ترکیہ-پاکستان ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کا ساتواں اجلاس ہوا، اجلاس کی مشترکہ صدارت دونوں رہنماؤں نے کی۔ دونوں اطراف کے متعلقہ وزراء نے تعاون کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرنے والی نو مشترکہ قائمہ کمیٹیوں کی پیش رفت کی رپورٹیں پیش کیں۔ صحت اور آئی ٹی کی دو نئی مشترکہ قائمہ کمیٹیوں نے بھی اپنی رپورٹیں پیش کیں۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔
وزیراعظم نے نتیجہ خیز اقدامات، بہتر کاروباری معاملات اور دوطرفہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترک کمپنیاں پاکستان کے معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے منظر نامے کی بے پناہ صلاحیت سے فائدہ اٹھائیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ زراعت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، توانائی اور کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی فائدہ مند تعاون کے لئے کام کریں۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازعہ پر صدر ایردوان کے مضبوط، مستقل اور اصولی موقف پر شکریہ ادا کیا۔ ترکیہ کے قومی مفاد کے بنیادی مسائل پر ترکیہ کے لئے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کا اس دوران مشرق وسطیٰ کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال۔ دونوں رہنماؤں کا فلسطینی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار۔ وزیراعظم نے دو ریاستی حل کے لیے پاکستان کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں 24 مفاہمت کی یادداشتوں، پروٹوکولز اور معاہدوں کے تبادلے کا بھی مشاہدہ کیا۔ ترک صدر کے اعزاز میں اسلام آباد میں ایک مرکزی انٹرچینج کے نام کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…22 گھنٹے پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…1 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
مریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…4 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…6 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…7 گھنٹے پہلےپاکستان نیوی کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن
پاکستان نیوی نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف شاندار آپریشن کرتے ہوئے 972 ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط کرلی، جو…7 گھنٹے پہلے
روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…3 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…4 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…6 گھنٹے agoخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس…6 گھنٹے ago