04:38 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

وزیراعظم کی صنعت کاروں سے ملاقات، کاروبار کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے جہاں ون ونڈو آپریشن کے تحت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION