08:14 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات، ٹیکس کیسز میں میرٹ پر فیصلوں کی استدعا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی ملاقات، وزیراعظم نے چیف جسٹس کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ملکی معاشی صورتحال اور سکیورٹی چیلنجز پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے چیف جسٹس کے انصاف کی موثر و بروقت فراہمی کیلئے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔

شہباز شریف نے مختلف عدالتوں میں طویل مدت سے زیر التوا ٹیکس تنازعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ٹیکس کیسز میں میرٹ پر جلد فیصلوں کی استدعا۔

چیف جسٹس نے وزیراعظم سے نظام انصاف میں بہتری لانے کیلئے تجاویز بھی مانگ لیں۔ چیف جسٹس کا وزیراعظم کی جانب سے نظام انصاف کی بہتری کیلئے کی گئی گفتگو کا خیر مقدم۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION