05:19 , 19 ستمبر 2025
Watch Live

وزیراعظم کی یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا دوبارہ آغاز

وزیراعظم کی یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کا دوبارہ آغاز

وفاقی حکومت نے باقاعدہ طور پر "وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم 2025” کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد ملک بھر کی سرکاری جامعات میں زیرِ تعلیم نمایاں کارکردگی دکھانے والے 1,00,000 طلبہ میں لیپ ٹاپس تقسیم کرنا ہے۔

یہ اسکیم "ڈیجیٹل یوتھ حب پروگرام” کا حصہ ہے، جسے نوجوانوں میں ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی تک مساوی رسائی ممکن بنانے اور مہارتوں کی ترقی کے ذریعے انہیں بااختیار بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق، یہ پروگرام تمام تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے کھلا ہے تاکہ ہر میدان سے وابستہ طلبہ ڈیجیٹل سہولیات سے استفادہ کر سکیں۔ اسکیم میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنانے کے لیے انتخاب کا عمل مکمل طور پر میرٹ پر مبنی ہوگا، جب کہ مالی طور پر کمزور طلبہ کو ترجیح دی جائے گی۔

درخواست دینے کی آخری تاریخ: 20 مئی 2025

اہلیت کے معیار:

  • امیدوار کسی سرکاری یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہو اور یونیورسٹی کا اندراج ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ہو۔

  • تعلیمی میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کیا جائے گا۔

  • مالی ضرورت کو بھی مدنظر رکھا جائے گا تاکہ وہ طلبہ جو ڈیجیٹل سہولیات سے محروم ہیں، ان کو ترجیح دی جا سکے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION