09:37 , 7 نومبر 2025
Watch Live

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کے گھر پر راکٹ حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

باجوڑ: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ سے حملہ ہوا ہے۔

تازہ واقعے میں نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جو دھماکے سے پھٹ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ راکٹ حملے سے گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق واقعہ رات 1 بجے پیش آیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 مئی کو بھی ایم این اے کے گھر پر آئی ای ڈی حملہ کیا گیا تھا جس میں مین گیٹ مکمل تباہ ہوگیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION